بیجنگ(جنگ نیوز)چین نے برطانیہ کےقونصل خانے کے ایک اہلکار کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہرشین زن میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار کیا گیا۔
ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ برٹش قونصلیٹ کا یہ اہلکار شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گیا ہوا تھا۔ برطانیہ نے اسگرفتاری پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ اہلکار گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتا تھا اور اس نے اپنی دوست کوآخری پیغام یہ بھیجا تھا کہ وہ سرحد عبور کرتے ہوئے ہانگ کانگ جا رہا تھا۔