• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چینی دباؤ مسترد، امریکا کا تائیوان کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا کا تائیوان کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ


واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے چین کے سخت حریف تائیوان کو ایف-16 طیارے فروخت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت امریکا تائیوان کو 8 بلین ڈالرز مالیت کے ایف-16 طیارے فروخت کرے گا۔ طیاروں کی تعداد 66 ہوگی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔اس حوالے سے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنگجو طیاروں سے تائیوان اپنی خودمختار فضائی حدود کا دفاع کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکے گا تاہم چین نے امریکا کے اس بیانیے پر شدید تنقید کی ہے۔چین کے دباؤ پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا چینی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تائیوان کو ایف۔ 16 طیاروں کی فروخت جن عالمی معاہدوں کے تحت طے پائی ہے بالکل اسی طرح ایسے ہی معاہدے امریکا اور چینی تعلقات کے درمیان گہری مطابقت کا باعث بھی ہیں۔

تازہ ترین