• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز آفس اسلام آباد سے12ٹاؤٹ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)چیف کمشنرکی ہدایت پر ایکسائزاینڈٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں ٹاؤٹوں کے خلاف آپریشن کے دوران 12ٹاؤٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے خلاف تھانہ انڈ یل میں ای ٹی او شریف گل کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ شہریوں کی شکایت پر چیف کمشنر نے نوٹس لیا۔گرفتار افراد میں شفقت محمود،شکیل انجم رانا عابد، وقاص شریف، اسد صدیق،امجد علی،وسیم اکبر، عرفان، عمران صدیق، فیصل رحمان اور حاجی فضل اللہ ودیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین