• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس معافی کی اجازت دے دی

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) گورنر پنجاب نے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس ری مشن کی اجازت دیدی ہے ، جس کے بعد سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،ایکسائز حکام کے مطابق 2013\میں پراپرٹی ٹیکس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا تھا مگر یکمشت لاگو کرنے کی بجائے اس وقت کی حکومت نے پانچ سالوں میں لگانے کی ہدایت کی تھی ، گزشتہ مالی سال تک 80 فیصد تک اضافہ لاگو کر دیا گیا تھا اب رواں مالی سال کیلئے مزید 10فیصد پراپرٹی ٹیکس کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صرف ری مشن کیسز پر ہی لاگو ہو گا ، اس طرح دس فیصد اضافہ سے پانچ سال قبل بڑھائے گئے پراپرٹی ٹیکس کا 90فیصد اضافہ ٹیکس دہندگان پر لگ جائیگا ہے۔ اب چالان کا اجرا ءشروع ہو جائے گا اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا عمل بھی شروع ہو جائیگا۔
تازہ ترین