• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کے لئے فائدہ مند بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، اسد شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ وہ ایسا بیٹسمین بننا چاہتے ہیں جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہو۔

ویڈیو: پی سی بی


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ سے ہمیں کافی فائدہ ہورہا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

اسد شفیق نے بتایا کہ ابھی ہماری ٹریننگ کا پہلا ہفتہ ہے، اس میں صرف فٹنس پر فوکس کیا گیا ہے، ایک سیشن صبح سات بجے اور ایک سہ پہر تین بجے ہورہا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہےکہ صرف بیٹنگ یا بولنگ سے نہیں پوری ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے میچ ہارتے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔ تمام کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر چھ پر بیٹنگ کرنے کا ڈس ایڈوانٹیج یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس بڑے رنز کرنے کا چانس بہت کم ہوتا ہےکیونکہ آپ کے ساتھ آخری بیٹسمین کھیل رہا ہوتا ہے اس کے بعد ٹیل شروع ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین