• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تشویش ناک ہے ، امریکی کانگریس

امریکی کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیاہے۔


امریکی کانگریس وومن Yvette Clarke نے کشمیر کی صورتحال کو تشیویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور مذہبی تعصب کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ مسئلہ کشمیر آنیوالے دنوں میں امریکی کانگریس کے لئے اہم ترین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ایسا سلوک کریں۔

ایک مشترکہ بیان میں امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور کانگریس مین ایلیٹ اینگل نے کہا کہ شفافیت اور سیاسی آزادی جمہوریت کے بنیادی ستونوں میں سے ہیں۔

رکن کانگریس  نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں ان اصولوں کی پاسداری کرے گا۔

امریکی جریدے فوربز نے اپنے مضمون میں لکھا کہ کشمیر کی خودمختاری سے متعلق فیصلے پر بھارتی حکومت نے کشمیر کی اسمبلی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ غیر آئینی طریقے سے کشمیریوں کی سیاسی آزادی صلب کی گئی۔

فوربز میگزین نے لکھا کہ خود مختار ریاست سے اس کا درجہ کم کرکے وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا۔

تازہ ترین