• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر سے گلا کٹی لاش ملی، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،2زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قرستان کے ایم سی کواٹرز کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 15سالہ فرقان خان ہلاک ہو گیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیاگیا ،زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی کراسنگ نئی آبادی کے قریب واٹر ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 18سالہ وہاج احمد شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس نے دوران علاج دم توڑ دیا ، سائٹ اے تھانے کی حددو سائٹ ایریا میں پیپرگودام کی چھت گرنے سے 22سالہ وحید اور 30سالہ ممتاز ملبے تلے دب گئے ، پولیس اور امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ،لائنز ایریا سبزی گلی مکان نمبر349سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت40سالہ ساجد محمود ولد غلام سرور کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او طاہر شیخ نے بتایا کہ مقتول کی بیوی چھ ماہ قبل اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی،مقتول اور اسکا11سالہ بیٹا بدھ کی شب خداداد کالونی میں دعوت پر گئے تھے تاہم واپسی پر مقتول کا بیٹا اپنی دادی کے پاس رک گیا تھا،جمعرات کی صبح جب مقتول کا بیٹا گھر آیا تو متعدد بار دروازہ کھٹکٹانے کے باوجود نہ کھلنے پر اس نے اپنے چچا کو فون کیا،چچا اور اہل محلہ گھر کی کھڑکی توڑ کر جب اندر داخل ہوئے تو مقتول کی لاش پڑی تھی اور چھری اسکی گردن میں ہی پیوست تھی،مقتول کے بھائی اور سالے کے مطابق مقتول ٹیلر ماسٹر اور ذہنی طور پر پریشان تھا اور اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین