• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ شرقی حلیم احمد کی عدالت نے قتل کیس میں ملوث ملزم فضل واحد کو وکیل سرکار ڈپٹی پبلک پراسیکوٹر محمد یونس اور وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہوجانے پر عمر قید کی سزا سنا دی، مقدمے میں ملزم کا ساتھی بلال اشتہاری ہے، ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی ہیڈ کانسٹیبل عبدالشکیل کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج ہے، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں بتایا گیا تھا کہ ملزم نے بابر مارکیٹ کے علاقے میںگنے کی مشین چلانے والے مقتول عبدالقیل کے سا تھ ہاتھا پائی کی اور فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔

تازہ ترین