• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چھٹے نمبر پر کھیلتا ہوں، بڑی اننگز کا موقع نہیں ملتا، اسد شفیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئربیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کپتان بنانا پی سی بی کا کام ہے میری رائے کی اہمیت نہیں ہے۔ تمام کھلاڑی کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایسا کھلاڑی بننا چاہتا ہوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ ممکنہ طور پر ہیڈ کوچ کے امیدوار مصباح الحق ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ ہر کسی کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں۔ کوچ بنانے پر میری رائے کچھ نہیں پی سی بی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، مصباح ڈسپلن کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔

اسد شفیق کی میڈیا سے گفتگو


جمعرات کولاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےپری سیزن کیمپ کے موقع پر وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اسد شفیق نے کہا کہ 6 سال چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا رہا ہوں، اس پوزیشن پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع نہیں ملتا، ایک آدھ بیٹسمین کے بعد ٹیل اینڈرز کا ساتھ ہی میسر ہوتا ہے، یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد اظہر علی اور مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، پرِی سیزن کیمپ میں پہلا ہفتہ فٹنس پر توجہ ہوگی، فٹنس ٹیسٹ ہوگئے، جم اور گراؤنڈ ٹریننگ ہوگی۔

تازہ ترین