• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی نے ایک سال میں 1 کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایک سال کے دوران ایک کروڑ 3 لاکھ 59 ہزار 76 روپے کے اخراجات کئے۔انہوں نے مختلف الاؤنسسز کی مد میں 81 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم وصول کرنے سے انکار کیا ہے۔ پی سی بی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ جب کہ 7 لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں کئے۔ غیر ملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ احسان مانی کی اہلیہ کے غیر ملکی دورے بورڈ کو 3 لاکھ 30 ہزار کی ادائیگی کرنا پڑی۔ احسان مانی کی صدارت میں گورننگ بورڈز کی 5 میٹنگ مختلف شہروں میں ہوئیں۔ ان پر 45 لاکھ سے زائد اخراجات آئے ہیں۔ بورڈ ممبران نے 10 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کی رقم میٹنگ الاؤنس جب کہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں حاصل کی ۔ ممبران کی رہائش پر 10 لاکھ 43 ہزار جب کہ 15 لاکھ روپے سفری اخراجات بھی دستاویز کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین