• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کو عزت دے، فریڈم نیٹ ورک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)میڈیا حقوق کی تنظیم ’فریڈم نیٹ ورک‘ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کو عزت دے جہاں فون، براڈ بینڈ اور موبائل انٹرنیٹ سروسز اس کی آئینی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے بند ہیں۔ پاکستان کی پہلی آزادیٔ صحافت کی تنظیم ’فریڈم نیٹ ورک‘ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں میڈیا کا مکمل بلیک آؤٹ 80 لاکھ افراد کو جاننے اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق نہ دینے کے مترادف ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور بھارتی حکومت معلومات تک رسائی کی سروسز کو فوری طوری پر بحال کرے۔ نیٹ ورک نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی بھی مکمل حمایت کی اور عالمی برادری کو خطے میں آزادیٔ صحافت کی حمایت جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ گلوبل میڈیا رائٹس گروپس جیسے کہ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی جے پی)، رپورٹرز ودہاؤٹ بارڈرز اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کمیونیکیشنز بحال کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین