• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید اوران کے65 ساتھوں کے خلاف مقدمات کےاخراج کی درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست کے ساتھ لف مساجد کی تصویریں ہٹانے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،رجسٹرار آفس نے پٹیشن کے ہمراہ مساجد کی تصویریں لف کرنے پر اعتراض عائد کیا تھا،حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگا کرمقدمہ درج کیا،حافظ سعید کا القاعدہ یا لشکر طیبہ نامی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین