• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے کھمبوں سے کیبل کاٹنےسے ٹی وی دیکھنے اور نیٹ چلانے میں شہریوں کو مشکلات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی کے کھمبوں سےکیبل کاٹنے سےٹی وی دیکھنے اور نیٹ چلانے میں شہریوں کومشکلات ،کے الیکٹرک نے ٹیپو سلطان روڈ اور ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی میں جمعرات کو 1200 کلو گرام سے زائد کیبلز بجلی کے کھمبوں سے ہٹا دیئے۔ واضح رہے کے الیکٹرک نےبجلی کے کھمبوں پر انٹر نیٹ اور ٹی وی کیبل کے خلاف مہم کا اعلان کیا تھاترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں ڈیفنس میں ہونے والے افسوسناک حادثے کی وجہ ٹی وی و انٹرنیٹ کیبل کی تار تھی ترجمان نےکمشنر کراچی کوکھمبوں سےانٹرنیٹ و ٹی وی کیبل ہٹانے کی مہم میں معاونت کی اپیل کی ہے دریں اثنا جن علاقوں سے کے الیکٹرک نےتار ہٹائے ہیں وہاں کے مکینوں نے کہنا ہے کہ انہیں ٹی وی دیکھنے اور نیٹ چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

تازہ ترین