• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کے بعد ہڑتال کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کمشنر کراچی کی موجودگی میں کے الیکٹرک حکام سے ہماری تفصیلی بات ہوئی تھی کہ جب تک کوئی متبادل انتظام نہیں ہوجاتابجلی کے کھمبو سے ٹی وی کیبلز نہیں ہٹائے جاسکتے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ٹی وی کیبلز کو کاٹ کر صارفین کو کیبل کی سہولت سے محروم کردیا،کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں کے الیکٹرک کے اس غیر قانونی عمل کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی کے الیکٹرک کے کچھ ذمہ داروں سے بات ہوئی ہے اور کے الیکٹرک حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا،خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹی وی کیبلز کو قرار دیا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے ،کیبل آپریٹرز پورے پاکستان میں بجلی کے کھمبوں کو استعمال کرتے ہیں لیکن کسی شہر میں کیبل آپریٹرز کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، کے الیکٹر ک واحد ادارہ ہے جو اس طرح کی منطق پیش کررہا ہے،آپٹیکل فائبرز میں کرنٹ ہوتا ہی نہیں ہے یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے کیبلزمیں کرنٹ کی وجہ سے شہر میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین