• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد عراقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فارن اسٹوڈنٹس ایڈوائزر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں قریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ مذکورہ تقریب غیر ملکی طلبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے ،جامعہ کراچی کی بہترین تدریس وتحقیق کی وجہ سے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی طلبہ کی ایک بڑی تعداد حصول علم کے لئے آتے ہیں ۔اس موقع پر فارن اسٹوڈنٹس ایڈوائزرڈاکٹر شمائلہ شفقت علی اور غیر ملکی طلباوطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔کینیاکے کراچی میں تعینات قونصل جنرل محمد حنیف جانونے کہاکہ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم جامعہ کراچی سے ہی حاصل کی تھی اور آج یہاں اس تقریب میں شرکت سے میری پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔رئیسہ کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ اکرام نے کہاکہ پاکستانی عوام امن پسند اور محبت کرنے والے ہیں ۔

تازہ ترین