• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام جام چاکرو،منگھوپیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا۔اس کیمپ کومحمدیوسف قلندری اور ایم ٹرنک والاکا بھی تعاون حاصل رہا۔ماہر امراض نسواں (خواتین کے جملہ امراض)،جنرل اوپی ڈی ،ہونٹ وتالوکٹے افرادکی سرجری کے لئے چیک اپ،مفت آنکھوں کے علاج وآپریشن کے لئے معائنہ کی سہولیات بھی موجودتھی۔اس کے علاوہ مریضوںکے فری شوگر، کولیسٹرول،یوریک ایسیڈکے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔ مریضوں کو فری ادویات بھی دی گئیں۔کیمپ میں کثیر تعداد میں بزرگ،مرد،خواتین بچوںنے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔

تازہ ترین