• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیک پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے وفد نے صدرسیدشہزاداخترکی قیادت میں چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسعیدالدین سے ملاقات کی۔ وفد نے بورڈ کی جانب سے اسکولز کے لئے انرولمنٹ کے دو نئے آپشنزکھولنے کے اقدامات کوسراہا۔ نئے آپشنز کھولنے سے اسکولزامتحانی فارم کمپیوٹرائزڈ اورریگولرطریقے سے جمع کراسکیں گے۔ دریں اثنا ممبرمیٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے بھی بورڈ کے اقدامات کوخوش آئندقرا ر دیاہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ سے ملاقات کرنے والے وفد میں پیک کے عہدیداران شاہجہاں خان،غلام محی الدین،جواد حیدر نقوی، نصیر الدین، ملک سجاد،امتیازاحمد، ظفر، وقاص، وارث شاہ، فہدشریف، عباس بھٹہ، رشید خلیق، اسلم،مہتشم، امتیاز، رضا آفریدی، ہدایت اللہ اور رائوشکیل شامل تھے۔

تازہ ترین