• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاننگ کمیشن اجلاس، کنزیومر پرائس سٹیٹ سٹک شائع کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں حکومت نے بیس ائیر کے اصول کو 2008-2007سے 2016-2015تک تبدیل کرنے کے حوالے سے غور کیا اور ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت پرائس سٹیٹ سٹک شائع کرنے کی منظوری بھی دی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ کی چیئر مین شپ میں مزکورہ معاملہ کو گورننگ کونسل آف پاکستان بیورو برائے شماریات کو بھیج دیا ہے تاکہ ہر آئٹم کے ویٹیج کنزمپشن پیٹرن کے حساب سے ظاہر کرنے کی منظوری حاصل کی جاسکےجس طرح پاکستان بیورو برائے شماریات نے فیملی بجٹ سروے میں کیا تھا۔واضح رہے کہ بیس ائیر تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان بیورو آف شماریات اب قیمت میں اضافہ کو آئٹم اور شہروں کی تعداد میں اضافہ کی بنیاد پر شمار کریگا۔نئے بیس ائیر کے تحت قیمتوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کی غرض سے کچھ دیہی علاقوں کو بھی شامل کیا جارہا ہےتاکہ سی پی آئی بیسڈ افراط زر کو ماہانہ بنیاد پر شمار کیا جاسکے۔گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے بیس ائیر کو 2008-2007سے 2016-2015 تک تبدیل کرنے کیلئے پلاننگ کمیشن میں ایک اجلاس بلایا جس میں جہانگیر ترین شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں میں شامل تھے۔ وزیر پلاننگ مخدوم خسرو بختیار ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت اجلاس میں شریک رہے ۔قبل ازیں ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنائی گئی جو کہ 30ممبران پر مشتمل ہےیہ کمیٹی کنزیومر پرائس انڈیکس کے طریقہ کار پر غور کریگی۔اس ٹیکنیکل کمیٹی نے بیس ائیر پرائس شماریات کو 2008-2007سے 2016-2015تک تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تازہ ترین