• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیرکاز کا سہارا نہ لیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے، اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں‘نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ جمعرات کو بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خودارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔

تازہ ترین