کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،ملکی معیشت بارے استحکام کی خبروں اور سرحدی صورتحال میں بھی کشیدگی کم ہونے کی اطلاعات پر مارکیٹ میں آنےوالا تیزی کا رحجان برقرار ،ملکی سرمایہ کار متحرک،رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی، 100انڈیکس 912پوائنٹس کے اضافے سے 31ہزار کی حد عبور کر گیا ،سرمایہ کاری کی مالیت 173ارب 9کروڑ روپے بڑھ گئی ،شیئرز کی خریدوفروخت میں بھی 12کروڑ 71لاکھ کا اضافہ ہوا۔