• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج اوورفلو کے خاتمہ تک واٹربورڈمیں رین ایمرجنسی نافذ رہیگی، اسد اللہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد متاثرہ شہرکے تمام علاقوں سے سیوریج اوورفلو کے خاتمہ تک واٹربورڈمیں رین ایمرجنسی نافذ رہے گی شہرمیں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجز اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام دن رات جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجزکے خاتمہ اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کے جاری کام کے معائنہ کے دوران موجو د واٹربورڈکے انجینئرز ،افسران ،عملے اورجمع ہونے والے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئےکیا ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ بارشوں کے بعد شہر میں رونما ہونے والی صورتحال کے خاتمہ کیلئے اول روز سے ہی مصروف عمل ہے ، رین ایمرجنسی کے دوران واٹربورڈ کے عملے نے شہر سے اپنی محبت اور فرض کی ادائیگی میں مخلصی ثابت کردی ہے ،میں واٹربورڈ کے عملے خصوصاً محنت کشوں کو شاباش دیتا ہوں،علاوہ ازیں شہرمیں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے سے دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،لائن لیکیجز اور سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے ،لیاقت آبا د میں دھنسنے والی لائن کی مرمت آج (جمعہ کو) مکمل کرلی جائے گی ،شاہراہ فیصل ریجنٹ پلازہ کے قریب واٹربورڈ کے انجینئر زنے اوورفلو کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت شاہراہ فیصل کو کھودنے کے بجائے متاثرہ لائن کو بائی پاس کے ذریعے جوڑنے کا کام جاری رکھا ہے اس کے سبب شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک جام کی ممکنہ صورتحال سے محفوظ رہنا ممکن ہوا ۔
تازہ ترین