• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، سالیسٹرمظہر اسلم

مانچسٹر(غلام مصطفےٰ مغل)معروف قانون دان میاں مظہر اسلم نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے کر جانا چاہئے،اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا چاہئے،کیونکہ پاکستان نے ہمشیہ مقبوضہ کشمیر کی ہر فورم پر نمائندگی کی ہے، سالیسٹر مظہر اسلم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا غیر آئینی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ازادی ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا چاہئے اور کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے جارہے ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ 9ستمبر کو عالمی انسانی حقوق کمیشن میں بھی اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 9 ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے انسانی حقو ق کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا روانہ ہو گئی ہیں، تہمینہ جنجوعہ کشمیریوں کی تحریک کے حق میں راہ ہموار کریں گی، اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رکن ممالک سے بات چیت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین