• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، علی اکبر چشتی

کیتھلے(نمائندہ جنگ) مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج علی اکبر چشتی نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم وستم اور نسل کشی پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ظلم وستم کا بازار گرم ہے، کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، مائوں بہنوں کی عزتیں تک محفوظ نہیں، درندہ صفت بھارتی افواج نے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے عوام گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، دنیا کی بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ہر طرح کی بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے معاشی جنگ میں بھی بھارت کا مکمل بائیکاٹ کر کے اس کو شکست دیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں دنیا کی کوئی طاقت ان سے آزادی نہیں چھین سکتی، الحاج علی اکبر چشتی نے برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ عالمی دنیا کی توجہ بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانے کے لئے بریڈفورڈ میں کل ہونے والی کانفرنس اور 26 اگست بریڈفورڈ سٹی ہال کے باہر مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

تازہ ترین