• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی سلیم نے انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی، مختلف رہنما

کوونٹری (نمائندہ جنگ) نفیس بیکرز اینڈ سویٹ کوونٹری برانچ نے عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں، عوام کی آمد پر اپنی خصوصی کھانے کی اشیاء کیک، بسکٹ اور سموسے، پکوڑے اور ذائقہ دار پاکستانی برفی پیش کی۔ جسے دیکھتے ہی عوام کا جم غفیر امڈ آیا بچوں میں اسپیشل سویٹس تقسیم کی گئیں، اس موقع پر کمیونٹی اراکین نے کہا کہ نفیس بیکرز کے بانی حاجی محمد سلیم کی زندگی انسانیت کی خدمت سے بھری پڑی ہے جنہوں نے روپے پیسے کو نہیں انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی اور اسی خدمت کے ذریعے عوام میں نفیس اور ذائقے دار اشیاء متعارف کروائیں، سستے داموں اور لذت سے بھرپور کھانے کی اشیاء سے کاروبار بڑھتا گیا اور آج برطانیہ میں ان کا نام اور کام عزت کی نگاہ سے لیا جاتا ہے ایک خریدار ملک فخر نے کہا کہ حاجی سلیم نے ان کی درخواست پر پاکستان میں ایک غریب خاندان کی مدد کی جن کے بچے آج پڑھ لکھ کر ایک مقام حاصل کر چکے ہیں اسی طرح نفیس بیکرز پر ایسے پڑھے لکھے نوجوان کام کرتے ہیں جنھیں ان کا مستقبل محفوظ بنانے اور مزید تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ نفیس بیکرز ایک بزنس ہی نہیں بلکہ ایک ایسی آرگناہزیشن ہے جس سے عوام کی مالی مدد کی جاتی ہے ان کے مسائل حل کر کے انھیں باعزت شہری بنایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ نفیس سے اشیاء کی خریداری سے جہاں عوام ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہاں نیکی کی طرف بھی ایک قدم ہے کیونکہ حاجی محمد سلیم کا مقصد عوام کی خدمت رہا ہے اور اب ان کے ادھورے مشن کو ان کے صاحبزادے محمد آصف سلیم پورا کر رہے ہیں جو برطانیہ میں عوام کو اسلامی قوانین کے مطابق صاف ستھرا اور حلال فوڈ مہیا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے تمام سوشل اور اسلامی تہوار پر جہاں عوام میں نفیس بیکرز کی اشیاء تقسیم کی جاتی ہیں وہاں کمیونٹی کی طرف سے منعقد کئے جانے والے پروگرامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے، دین و دنیاوی تعلیم و تربیت کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہے جس سے انسانیت کی تعمیر ہو رہی ہے جب بھی پاکستان اور اسلام کے نام پر پروگرامات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے نفیس کا پیار اور محبت چھلکنا شروع ہو جاتی ہے یہ ہی حاجی محمد سلیم کا پیغام تھا جسے ان کے صاحبزادے بڑی تندہی محبت شوق اور ولولے سے پھیلا رہے ہیں، نفیس آئندہ ان تمام افراد اور نوجوانوں میں نفیس ایوارڈ بھی تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنہوں نے کھیل اور پاکستان کے لئے خدمات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کیا ہو جو ایک احسن اقدام ہے ایسے ایوارڈ تقسیم سے ہماری اور دیگر کمیونٹی کے افراد کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیار و محبت کی فضا قائم ہو گی اور ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے میں بھی مدد حاصل ہو گی ۔
تازہ ترین