• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن(نمائندہ جنگ) کشمیری رہنما راجہ غلام رسول سے ان کے بہنوئی حقوق انسانی کے حوالے کام کرنے والی شخصیت راجہ محمد شبیر خان کی رحلت پر برطانیہ کے کئی علاقوں سے عمائدین نے مرکزی جامع مسجد لوٹن میں تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم کے دیگر عزیز واقارب کے ساتھ بھی تعزیت کی گئی۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں آزادکشمیر کے ایک سابق پرنسپل ریٹائرڈ پروفیسر سید گلزار حسین بخاری، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نذیر احمد قریشی، میئر لوٹن کونسلر طاہر محمود ملک، پی پی پی کے چوہدری محمد عظیم، چوہدری اقبال، پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر برطانیہ کے راجہ شفیق پلاہلوی، راجہ توصیف خان کیانی، مرزا توقیر جرال، راجہ آصف خان، راجہ نواز خان، راجہ بشیر، سید حسین شہید سرور، راجہ سفیر، مسلم کانفرنس کے سردار امجد عباسی، سردار شکیل خان، راجہ محمد یعقوب خان، جے کے ایل ایف کے راجہ کمان افسر، چوہدری محمد رفیق، چوہدری پرویز بٹل، چوہدری رشید ، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد عارف کیروی، اسرار ملک، حاجی چوہدری رحمت علی تھوتھالوی، چوہدری آصف اقبال سمیت بڑی تعداد میں عمائدین شامل تھے۔ دریں اثنا آزاد کشمیر گئے ہوئے اوورسیز کمشنر آزاد کشمیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی بھی تعزیت کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تازہ ترین