• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ ، ہیلتھ لیڈرز کی جانب سے نوڈیل کی صورت میں وارننگ

لندن ( پی اے ) ہیلتھ لیڈروں نے بورس جانسن کو لکھے گئے ایک خط میں نو۔ڈیل بریگزٹ کے اثرات پر نئے انتباہ جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم کو بھیجے گئے لیٹر میں برطانیہ بھر کے 17 رائل کالجز اور ہیلتھ چیرٹیز کے سربراہوں نے کہا ہے کہ معالجین اپنے ’’ مریضوں کو یہ یقین دہانی نہیں کرا سکتے‘‘ کہ ان کی صحت اور نگہداشت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ انہیں ’’ میڈیکل سپلائیز کی جانب سے انتہائی تشویش ہے‘‘۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مضبوط تیاریوں کے لئے صحت کے شعبے سے مل کر کام کر رہی ہے۔ یہ خط رائل کالج آف فزیشنز سے رابطوں پر بھیجا گیا ہے ، اس پر جن اداروں کے سربراہان نے دستخط کئے ہیں ان میں برٹش ڈینٹل ایسوسی ایشن ، دی رائل فارماسیوٹیکل سوسائٹی ، کڈنی کئیر یوکے اور رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن شامل ہیں۔اس خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر صحت اور سماجی بہبود میٹ ہانکوک کو ای یو سے علیحدگی کی سٹراٹیجی مرتب کرنے والی کمیٹی میں شامل کیا جائے جس کی سربراہی نو ڈیل۔پلاننگ کے انچارج مائیکل گوو کر ررہے ہیں۔ خط میں دلیل دی گئی ہے کہ اطمنان بخش منصوبہ بندی کے بغیر این ایچ ایس کی وسیع ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے معمولی مسائل بھی’’ لاکھوں افراد کی زندگیوں پر انتہائی نتائج مرتب کریں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بجا طور پر ہم سے صاف گوئی کی توقع رکھتے ہیں اور ہم بھی اپنے ’’ مریضوں کو یہ یقین دہانی نہیں کرا سکتے‘‘ کہ ان کی صحت اور نگہداشت پر نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین