• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین اسلام کی ترویج کیلئے سیدنا عثمان غنیؓ کا اہم کردار ہے، ظفر فراشوی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ)مرکزی جامع مسجد جامع کریمیہ،جامع قران کے خطیب علامہ ظفر محمود فراشوی مجدد نے کہا ہے کہ خلیفہ راشد سوم حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا آپ ؓ کی سخاوت اپنی مثال آپ تھی۔ حضرت عثمان غنی ؓ کے دورِ خلافت میں اسلامی سلطنت کا پرچم دور دور تک لہرایا، آپ ؓ حضور نبی کریم حضرت مُحَمَّد ﷺ کے سچے اور جانثار ساتھی ہیں، حضور اکرم ﷺ کی دو صاحبزادیوں کا عقد حضرت عثمان غنی ؓ سے ہوا اور آپ کو ؓ ذوالنورین کا شرف حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روح پرودروحانی محفل سے امیرالمومنین حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر جامع کریمیہ میں منعقدہ خصوصی محفل سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی تقاریب شہر میں زیادہ سے زیادہ منعقد کی جائیں تاکہ نوجوان نسل میں ملک اور دین سے محبت کواجاگرکیا جا سکے اور انکو اسلامی تعیلیمات اور اسلامی شعار سے روشناس کروایا جاسکے، پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا نئی نسل کو اس کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ نے لازوال قربانی دے کر انسانيت اور اسلام کا سر بلند فرمانے کے ساتھ ساتھ فتنہ اور شر کا خاتمہ کیا اور مدینہ میں خون ریزی سے اجتناب فرمایا اور اپنے ساتھیوں کو جنگ نا کرنے کا حکم دیا۔ روحانی محفل کے اختتام پر ملکی سالمیت اور خصوصی طور پر کشميریوں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین