• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آلودہ ماحول میں دماغی امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

آلودہ ماحول میں دماغی امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں


لندن ( پی اے)ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ ماحول میں رہنے سے بڑی دماغی بیماریاں اور ڈپریشن لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جس علاقے کی ہوا بہت زیادہ آلودہ ہو وہاں کے رہائشیوں کیلئے ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔ گیسوں کے اخراجات اور نفسیاتی و اعصابی خرابیوں کے درمیان تعلق معلوم کرتے ہیں۔ ریسرچر نے امریکہ میں 151ملین انشورنس ریکارڈز کا آلودگی کے اعدادوشمار سے موازنہ کیا۔ ریسرچ ٹیم نے بعد میں اپنے مشاہدات کی ڈنمارک میں 1.4ملین لوگوں کے ہیلتھ ریکارڈ سے تصدیق کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے جو امریکہ زیادہ آلودہ ماحول میں رہتے ہیں ان میں بائی پولر خرابی لاحق ہونے کا امکان 27فیصد جبکہ میجر ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا امکان 6فیصد زیادہ پایا گیا۔

تازہ ترین