• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں یوم آزادی پاکستان کے پروگرامز میں بچوں کی شاندار تیاری کے ساتھ شرکت

بارسلونا(نمائندہ جنگ)پاکستانی قوم دنیا بھر میں 73واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منارہی ہے لیکن اس موقع پر جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ بچوں کی تیاری ہے۔ ننھے پاکستانی بچوں نے اس دن کی مناسبت سے شاندار تیاری کی۔کسی بچے نے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم تھاما تو کسی نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا،تو کئی بچوں کے گروپس ملی نغمے گاتے سنائی دئیے۔ بارسلونا اسپین میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے جشن آزادی کے مختلف پروگرامز میں بھی پاکستانی بچوں نے پاکستان سے اپنی محبت اور عقیدت کے پھول ملی نغموں، تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے نچھاور کئے، بچوں کی پاکستان اور پاک فوج سے محبت سمندر پار رہتے ہوئے بھی دیدنی ہے۔ یہ محبت اور عقیدت پاکستان کو کبھی بھی ہارنے نہیں دے گی۔ اور وہ والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے بچوں میں پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی محبت کو زندہ رکھا ہے۔
تازہ ترین