• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور کشمیر کے استحکام کیلئے آخری حد تک جائینگے،علماء

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)کشمیر اور پاکستان کا وجود لازم و ملزوم ہے دونوں کے استحکام اورآزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے،تمام طبقے اور مسالک اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے امن کو فروغ دیں افواج پاکستان کی ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے قربانیاں لازوال ہیں پوری قوم مظلوم کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیغام پاکستان کے بیانیہ سے ملک میں شعور بیدار ہوا ہے۔ ان خیالات کااظہارمقررین نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب اوراعلامیے میں کیا۔مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس مولاناعبدالخبیرآزادکی زیرصدارت منعقدہوئی جس سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز ،اسلامی یونیورسٹی کے صدرڈاکٹراحمدیوسف درویش، علامہ زبیراحمدظہیر،علامہ سجادنقوی مولانامحمدخان لغاری، قاری بزرگ شاہ مولانااظہار بخاری، پروفیسر ظفر اللہ جان،مولانابلال گولڑوی،قاری اخلاق مدنی ،قار ی امین الحسنات،مفتی عبدالمعیداسد،قاری سعیداعوان،مولاناشمس الحق سمیت کثیر تعداد میں علماءنےخطاب کیا۔ قبلہ ایاز نے کہا مودی 70 سال میں آپ نے جن کشمیریوں کے دل نہیں جیتے ان پر قبضہ کرکے آپ وہاں کیسے اپنی حکومت برقرار رکھ سکو گئے۔5 اگست کو جب کشمیر پر مودی نے حملہ کیا تو شملہ معاہدہ اصولی طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ڈاکٹر احمد درویش نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کی وجہ انکا مسلمان ہونا ہے کشمیر کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نامکمل ہے دونوں کا وجود ایک دوسرے سے جڑا ہے۔
تازہ ترین