• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت، اہل خانہ پر تشدد ، تین ڈاکے6 چوریاں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں، دو موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،قیمتی مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑا لی گئی۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چکی سٹاپ کے قریب ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی، زیورات اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اہلخانہ پر تشدد بھی کیا۔تھانہ صادق آباد کو رئیسہ سراج نے بتایا کہ دو عورتیں گھر داخل ہوئیں، اور پانی پینےکے بہانے الماری سے تقریباً 17تولے طلائی زیورات ونقدی چرا لے گئیں۔ تھانہ وارث خان کو مزمل حیات جونیئر ٹیکنیشن ائرفورس نے بتایا کہ میراموبائل کسی نے چوری کر لیا ۔ تھانہ کینٹ کو محمد بلال نے بتایا کہ جی پی اوچوک میں دو موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو منیر خان نے بتایاکہ چورڈھوک چراغ دین میں میرے باڑے سے 6 بھینسیں لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو عبدالمنان نے بتایا کہ چورمیرے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے اور طلائی زیورات لے گئے۔تھانہ روات کو رانا عبدالشکور نے بتایابحریہ ٹاؤن میں لندن بیکرز اینڈ سویٹس کے ملازمین کو کیبن میں بند کر کے مسلح افرادکیش کاونٹر سے پونے تین لاکھ روپے اٹھا کر فرارہو گئے۔ دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے بلال ٹائون میں عبدالسمیع کے گھرسے 75 ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری ہو گیا۔تھانہ کورال کے علاقے ترلائی کلاں سے جمیل احمد کےگھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے ،لوہی بھیر پولیس نے 75 لاکھ روپے فراڈ، کوہسار پولیس نے 14 لاکھ روپے خورد برد کرنےجبکہ گولڑہ پولیس نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین