• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر خاموش نہیں رہیں گے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی نمائندہ ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر خاموش نہیں رہیں گے۔سید ناصر شیرازی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ حسنین گردیزی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرقاسم شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ماورائے آئین و قانون غیر انسانی اقدامات کا ریاست پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنے کے سوا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔اگر یہ افراد مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمدہے۔حکومت ہمارے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔محرام الحرام کے اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کشمیری مظلومین کی حمایت پر برادر اسلامی ملک ایران اور اس کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیرکی حمایت کے لئے آگے بڑھیں۔
تازہ ترین