• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیراورپاکستان کاوجود لازم وملزوم ہے،استحکام پاکستان کانفرنس

لاہور (نیوزرپورٹر) کشمیر اور پاکستان کا وجود لازم و ملزوم ہے دونوں کے استحکام اورآزادی کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔ مسئلہ کشمیر فلسطین کی طرح پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ان خیالات کااظہارمقررین نے اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس میں خطاب اوراعلامیہ میں کیا،مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس مولاناعبدالخبیرآزادکی زیر صدارت ہوئی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا مودی 70 سالوں میں آپ نے جن کشمیریوں کے دل نہیں جیتے ان پر قبضہ کرکے آپ وہاں کیسے اپنی حکومت برقرار رکھ سکو گے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نامکمل ہےملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام ہوچکے ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرباجوہ کی طرف سے دینی مدارس کی حوصلہ افزائی پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر احمد درویش نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین