• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کیلئے آخری حد تک جانے کوتیار ہیں،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے مذاکرات کا کوئی شوق نہیں۔کشمیر یوں کی حمایت کیلئے آخری حد تک بھی جانے کو تیار ہیں۔ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے آنکھیں نہ کھولیں تو آنیوالی تباہی کے یہ بھی ذمہ دار ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف بھارتی لابی کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ۔کر پشن کو جڑ سے ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے حکومت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وہ مقامی ہوٹل میں تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو اور گور نر ہاؤس لاہورمیں بر طانوی کونسلر اصغر جاوید علی سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے بر طانوی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ۔
تازہ ترین