• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اراکین کی جامعہ اشرفیہ کےعلماء سےملاقات،ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

لاہور(خبرنگارخصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ، مولانا عبد النعیم،مولانا خالد محمود ، قاری عبدالعزیز ، مولانا سعید وقارنے 21ستمبر کو لاہور میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم، جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید ، ہربنس پورہ میں جے یوآئی کے مقامی امیر مولاناامجد سعید، قاری منسوب رحیمی، ناظم اعلیٰ قاری داؤدنقشبندی ودیگر سے ملاقات کی اور انکو کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی ۔ مولانا فضل الرحیم نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام،عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنی اپنی جدوجہدکو تیزکرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبو ت کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے ۔
تازہ ترین