• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کی ٹیم کی نشتر کی انسپکشن ، صفائی کے خصوصی انتظامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی 6 رکنی ٹیم نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی انسپکشن کی ، اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ ،پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی ،پروفیسر ڈاکٹر خالد، سکیورٹی آفسیر کیپٹن صباحت شیر خان سمیت دیگر متعلقہ سٹاف موجود تھا ،پی ایم ڈی سی کی ٹیم نے اس دوران نشتر ایمرجنسی ، آئوٹ ڈور ،سرجری کے وارڈز ،میڈیکل کالج سائیڈ ،پیڈز وارڈ ،ائی سی یو،آپریشن تھیٹرز سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا ،اس دوران وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،مفت ادویات کی فراہمی،ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر امور کو چیک کیا،ذرائع کے مطابق نشتر میں پی ایم ڈی سی کی ٹیم کے دورے کے باعث صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ،نشتر ذرائع کا کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ کو چاہئے روزانہ کی بنیاد پر ایسی صفائی رکھی جائے ۔
تازہ ترین