• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے شروع، وائس چانسلر نے ایڈمشن ہال کا دورہ کیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں انڈرگریجویٹ کے اوپن میرٹ داخلے شروع ہو گئے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے ڈین الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم ارباب، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، چیئرمین شعبہ میکینکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان اور پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر سحر نورکے ہمراہ ایڈمشن ہال کا دورہ کیا داخلہ کے لئے آئے ہوئے طلبہ اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ ایڈمشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں،یونیورسٹی کے زیادہ تر شعبہ جات پاکستان انجینئرنگ کونسل کی آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم (او بی ای ایس) کے تحت ایکریڈیٹڈہیں جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک تعلیمی ایک نظام ہے، طلبہ کو ایک اعلیٰ اور معیاری تعلیمی ماحول مہیاکیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمشن ڈاکٹر مصباح اللہ نےانہیں داخلہ کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ داخلہ طریقہ کار کی معلومات ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے جبکہ داخلہ عملہ بھی رہنمائی کر رہا ہے۔ داخلوں میں کسی ردوبدل کی گنجائش کی نہیں ہوتی ۔
تازہ ترین