• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف کارروائیاں جاری

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاور سرکل کی ٹاسک فورسز نے رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،ائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ورسک 2سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کی خصوصی ہدایات پر خالد خان ایس ڈ ی اوکی زیرنگرانی رات کو ڈائریکٹ کنکشنوں اوربجلی چوری کے خلاف کاروائی میں فقیرکلی چوک سے سراج خان ولد راج ملی خان کو دکان کے ڈائریکٹ کنکشن پر موقع پر پکڑلیا گیا جس کیخلاف ایف آئی آردرج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے، اوراس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ڈال دیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 15 کنڈے ہٹائے گئے۔
تازہ ترین