پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کے گنجان آباد علاقوں اور شہر بھر میں اس شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ سے اہالیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ پشاور کے گنجان علاقے رشید گڑھی میں بھی گھنٹوں گیس غائب رہتی ھے تفصیلات کے مطابق گھنٹہ گھر ، باقر شاہ، گنج، تحصیل رشید گڑھی کے محلہ جات درویش آباد‘مہمند آباد‘ موسیٰ کالونی ‘مسکین آباد اور دیگر علاقوں میں گزشتہ 3مہینوں سے پورا پورا دن اور رات کے اوقات میں بھی سوئی گیس غائب رہتی ہے اگر دن کے کسی وقت تھوڑی سی سوئی گیس آ جاتی ہے تو انتہائی کم پریشر کے باعث چولہے نہیں جلتے جس کے باعث خواتین کو گھریلو امورکی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور لوگ گھروں میں گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جس کے باعث کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔