• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ میں پانی کی قلت‘مکین پریشان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ میں پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ ٹیوب ویل پر با اثر افراد قابض ہیں جو من پسند افراد اور گلیو ں کو پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ دیگر لوگ پانی سے محروم ہیں بارہا متعلقہ حکام کو شکایت بھی کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا نور محمد دمڑ سے اپیل کی کہ سیٹلائٹ ٹائون کے ٹیوب ویل سے با اثر افراد کا قبضہ ختم کرایا جائے اور پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین