• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فٹ بالر پر منشیات رکھنے پر فرد جرم عائد

امریکی فٹ بالر پیٹرک چَنگ


امریکی فٹ بالر پیٹرک چَنگ پر کوکین رکھنے کےمقدمے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 25جولائی کو امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں کوکین رکھنے کی اطلاع پر پولیس پیٹرک چَنگ کے گھر پہنچی۔

میریڈتھ میں قائم پیٹرک کے گھر سے پولیس افسران کو اُن تمام تر ثبوت مل گئے جن کی بناء پر اُن پر یہ الزامات دائر کئے گئے ہیں۔

تفتیشی افسران کے مطابق الزامات دائر کئے جانے والے دن پیٹرک کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز چَنگ لاکونیا کے کورٹ میں پیش ہوئے جہاں اُن پر فرد جرم عائد کی گئی۔

قانونی کارروائی کے دوران پیٹرک کی ٹیم نیو انگلینڈ پیٹروٹس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’ٹیم مینجمنٹ جب تک کوئی تبصرہ نہیں کرے گی جب تک قانونی کارروائی مکمل نہ ہوجائے ۔‘

امریکا کی معروف فٹ بال لیگ ’نیشنل فٹ بال لیگ ‘ میں نیو انگلینڈ پیٹروٹس کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز فٹ بالر پیٹرک چَنگ کوغیر معینہ مدت کے لیے ٹیم کی نمائندگی سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ۔

10سال سے مستقل نیشنل فٹ بال لیگ کا حصہ رہنے والے پیٹرک چَنگ نےلیگ کا سب سے بڑا ایوارڈ ’سُپر باؤل‘ بھی تین مرتبہ اپنی ٹیم نیو انگلینڈ  پیٹروٹس کے نام کروائے۔

تازہ ترین