• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی غفلت سے شہر میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، ذو الفقار قائمخانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و قائد حزب اختلاف بلدیہ شرقی ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ اور دیگر بلدیاتی اداروں کی غفلت کے باعث شہر بھر میں بیماریاں پھیل رہی ہیں شہر کے اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں کراچی میں شدید بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے پانی اور عید قرباں کے بعد الائشوں اور جانوروں کی باقیات کے باعث شہر بھر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے شہر کے کسی بھی علاقے میں جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو نہیں کیا گیا جو کہ شہر کی تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنوں اور کراچی میونسپل کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اور تمام بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے ۔ اگر اسپرے میں مزید کوتاہی اور تاخیر برتی گئی تو قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے کا خدشہ ہے علاوہ ازیں قائد حزب اختلاف ڈی ایم سی ایسٹ نے اس مسئلے پر چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ کو فوری طور پر اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن نوٹس بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین