• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کم قیمت پرواز سے سکاٹ لینڈ پہنچ گئے

لندن (نیوز ڈیسک) سالے سالیوں کے پرائیوٹ طیارہ استعمال کرنے پر تنقید کے بعد ڈیوک اور ڈچزآف کیمبرج ملکہ کے ساتھ سالانہ تعطیلات منانے کیلئے بچوں کے ساتھ کم قیمت پرواز سے سکاٹ لینڈ پہنچ گئے۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کیمبرج فیملی فلائی بے فلائٹ کے ذریعے جس کا ایڈوانس ٹکٹ 73 پونڈ کا ہے بالمورل پہنچے ان کے ساتھ ان کے بچوں کی نینی بھی ہے، توقع ہے کہ وہ بالمورل میں موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کیلئے آنے والی ملکہ اور ڈیک آف ایڈنبرا سے ملاقات کریں گے، جب وہ اپنے سامان کے ٹارمک سے نکلے تو عوام نے انھیں پہنچان لیا خیال کیاجاتا ہے کہ وہ نارفولک میں اپنے گھر سے جہاں وہ سکول کی تعطیلات کا کچھ عرصہ گزارتے ہیں جارہے تھے ، شہزادہ جارج ، شہزادی چارلوٹ اور شہزادہ لوئس کے ساتھ ان کے کم قیمت پرواز سے سفر کرنے کے فیصلے کاانکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں نے ان کو پہچان کر ان کی تصاویر بنائیں ۔کنسنگٹن پیلس کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ شاہی خاندان کے تمام افراد کے سفر کے انتظامات سیکورٹی، موثرہونے، اس پر آنے والے خرچ اور وقت کے بہتر استعمال کو مدنظر رکھ کر کئے گئے تھے۔ٍناروچ سے ابرڈین تک ریل کاکرایہ178.50 پونڈ ہےاخبار کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو رواں ہفتہ ایبیزا اور نائس میں تعطیلات منانے کے حوالے سے 11دن کے دوران 4 دفعہ پرائیوٹ جیٹ استعمال کرنے پر شدید تنقید کاسامناکرنا پڑا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہنری بھی نجی طورپر سسلی میں گوگل کیمپ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کلائمٹ چینج کے حوالے سے تقریر کریں گے۔

تازہ ترین