• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370کے خاتمے پر اسکاٹش پارلیمنٹ میں پٹیشن

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش پارلیمنٹ میں کشمیر پر کراس پارٹی کمیٹی کے چیئرمین انس سرور نے پارلیمنٹ میں ایک پٹیشن پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹش پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370کے خاتمے پر شدید تشویش ہے، بھارت کے ان اقدامات سے کشمیریوں کی خودمختاری اور وہاں امن و انصاف کو نقصان پہنچے گا اور کشمیری مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔ اسکاٹ لینڈ میں آپس میں پیار و محبت سے رہنے والے کشمیری، پاکستان اور انڈین، اسکاٹش حکومت، برطانوی حکومت اور بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت کو اپنا یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کریں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں، نیز مسئلہ کشمیر کے تمام فریقین کے درمیان ایسے مذاکرات کرانے کا بندوبست کیا جائے جس سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے، دریں اثنا انس سرور نے پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے مل کر اس پٹیشن کی حمایت پر زور دیں اور ساتھ ہی وزیر خارجہ کو خطوط لکھیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین