• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیکس اسمتھ قتل کیس میں دو ملزمان پر مقدمہ درج

لندن (پی اے) شمالی لندن میں نوجوان کے قتل کے الزام میں دو افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ویمبلی سے تعلق رکھنے والے16سالہ ایلیکس اسمتھ کو منسٹر اسکوائر میں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ایک ملزم یوسف کا تعلق سینڈوبل کریسنٹ اور دوسرے ملزم عارف کا تعلق ویسٹ ہیمپٹیڈ سے ہے۔ دونوں ملزمان کی عمریں19,19سال ہیں۔ پوسٹ مارٹم معائنے کی رپورٹ کے مطابق ایلیکس کی موت چھاتی پر تیز دھار آلے کے وار سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل دو ملزمان. کو گرفتار کیا گیا تھا، پوچھ گچھ کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ستمبر میں انہیں دوبارہ بلایا جائے گا۔ قتل کے سلسلے میں ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، اسے بھی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
تازہ ترین