• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن ڈگری سائنس کالج میں کم نمبرز پر 99 طلبہ کا داخلہ ،چیئرمین انٹربورڈ کے خط میں انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن ڈگری سائنس کالج بلاک7 میں مرکزی داخلہ پالیسی کے برعکس کم نمبروں کے حامل99 طلبہ کو داخلہ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کے سیکرٹری بورڈز کو لکھے گئے خط میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کالج پرنسپل نے 99 طلبہ کو داخلہ پالیسی کے برخلاف کم نمبروں پر داخلہ دے دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے لئے معاملے کو چیف سیکرٹری کے روبرو اٹھایا جائے۔

تازہ ترین