• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کرسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان

عمران خان ٹوئٹ


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں اور دہشت گردی کی عمل داری سے توجہ ہٹانے کیلئے جھو ٹا آپریشن کرسکتی ہے‘ ہم بھارتی میڈیا کے یہ جھوٹے دعوے سن رہے ہیں کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے ہیں اور بعض دہشت گر انڈیا کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دعوے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی نسل کشی اور قتل عام کے بھارتی ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے‘وزیر اعظم نے جرمن چانسلر سے فون پر رابطہ بھی کیا اور کشمیر کی نازک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا‘اس موقع پرانجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی صورتحال کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے جبکہ وزیر خارجہ نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک اور مراسلہ بھیج دیا ‘میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انڈیا دہشت گردی کا جھوٹاناٹک رچانا اور خون کی ہولی کھیلنا چاہتاہے ‘پھر آگاہ کررہا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا اور الزام پاکستان پر ڈالے گا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عالمی برادری کو خبر دار کیا ہے کہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں اور دہشت گردی کی عمل داری سے توجہ ہٹانے کیلئے جھو ٹا آپریشن کرسکتی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی میڈیا کے یہ جھوٹے دعوے سن رہے ہیں کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے ہیں اور بعض دہشت گر انڈیا کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں ۔

تازہ ترین