• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دبئی سے اقاموں کی تفصیلات بھی طلب

اسلام آ باد ( راناغلام قادر)وزیر اعظم عمران خان نےبے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم کے حکم پرملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ایک ماہ میں اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رپورٹ میں نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ،ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور متعلقہ افسر کے خلاف بے نامی قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ار سال کیا ہے ،مراسلہ کے تحت تمام افسران 30ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں، وزیرِ اعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی۔ 

تازہ ترین