• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی صفائی رپورٹ 2 دن میں پیش کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی کے حوالے سے جمعہ کووزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے لوکل باڈیز، ضلعی انتظامیہ کو 2دن میں شہر کی تمام سڑکوں، گلیوں سے نکاسی آب اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایم سیز کے چیئرپرسنز نے واضح کیا کہ ان کے پاس فنڈز کی قلت ہے لہٰذا تمام ڈی ایم سیزکی ترقیاتی کاموں اور تنخواہوں یا پینشنز کے واجبات ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بھی وفاقی منتقلیوں میں کمی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ لوکل باڈیز کو چاہیے کہ وہ اپنے ذرائع پیدا کریں اور اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کو مطلوبہ مالی مینجمنٹ کے ساتھ کم کریں۔ انہوں نے شہر میں گاربیچ ٹرانسفراسٹیشن قائم کرنے، میئر کراچی اور ڈی ایم سیز کو شہر میں فیومیگیشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ انہوں نے ڈی ایم سیز کو فیومیگیشن کے لیے 48گاڑیاں دی ہوئی ہیں۔ اجلاس میں جس میں تمام اسٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دوسرا ٹاسک کراچی شہر کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا۔

تازہ ترین