• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے صرف ایک سال میں پاکستان کے قرضہ جات اور واجبات میں تیزی سے 110؍ کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ مجموعی طور پر 400؍ کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نون لیگ نے اپنے پانچ سال میں سرکاری قرضہ جات اور واجبات میں 150؍ کھرب روپے کا اضافہ کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے صرف ایک سال میں ہی مجموعی قرضہ جات میں 110؍ کھرب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ نون لیگ کے پانچ سال کے قرضوں کے تقابل میں دیکھیں تو یہ ایک سال میں لیا جانے والا یہ قرضہ 80؍ فیصد زیادہ ہے۔ جون 2018ء میں سرکاری قرضہ جات اور واجبات 290؍ کھرب روپے تھے جو 30؍ جون 2019ء تک بڑھ کر 400؍ کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے بھاری قرضوں کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے، ادائیگیوں کیلئے مزید قرضے لینا پڑے اور بجٹ خسارے نے صورتحال مزید خراب کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام غیر ملکی قرضہ جات 106؍ ارب ڈالرز تھے۔

تازہ ترین